اسکول پکنک ڈراؤنا خواب بن گئی ۔۔ سیر پر جانے والے بچوں کی کشتی الٹ گئی ۔۔ ڈوبنے والوں کی حالت اب کیسی ہے؟

image

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیر کے لیے آئے اسکول کے طالب علموں کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 4 بچوں کی حالت بہت خراب ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ خانپور ڈیم میں پیش آیا جہاں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے سیر کے لیے بچوں کی کشتی الٹ گئی اور ایک خاتون ٹیچر ہلاک ہوگئیں۔

کشتی میں چارٹیچرز سمیت پنتیس بچے سوار تھے، ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام بچوں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے تاہم ایک ٹیچر کی موت واقع ہوگئی اور ان کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا تمام بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بچوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ایک نجی اسکول کے بچے پکنک ٹرپ پر آئے تھے، تاہم گنجائش سے زیادہ افراد بیٹھانے پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی تدابیر نہیں اپنائی گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts