اچانک فون آیا اور کہا ہم اپنا بچہ نہیں پال سکتے، آپ لے جاؤ ۔۔ اسکول ٹیچر نے فون سننے کے بعد نومولود بچے کو کیسے بچایا؟
کسی کا اچانک فون آئے اور کوئی آپ سے کہے میں اپنا بچہ نہیں پال سکتی آپ میری مدد کریں۔ آپ کا شاید ہی دل چاہے گا کہ آگے بات کریں اور یہ سوچ کر فون کاٹ دیں گے کہ یہ کوئی سکیم ہے، کوئی فراڈ کیا جا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک امریکی خاتون ٹیچر کے ساتھ ہوا انہوں نے جب فون اٹھایا تو ایک انجان خاتون ان کو فون پر کہتی ہیں کہ آپ میرے بچے کو سنبھال لیں۔ وہ ابھی پیدا بھی نہیں ہوا ہے۔ مجھے خطرہ ہے کہ کہیں میرے بچے کو کچھ نہ ہو جائے۔
ٹیچر حیران ہوئیں کہ یہ کون ہے جو ان سے ایسے گزارش کر رہی ہے کہ میرے پیدا ہونے والے بچے کو سنبھال لیں۔ جب ٹیچر نے سوال کیا کہ آپ کون ہیں تو خاتون نے جوابً کہا کہ میں آپ کے ایک شاگرد کی والدہ ہوں۔ ہم اس شہر میں اکیلے ہیں۔ ہمارا یہاں کوئی نہیں ہے۔ ہم بالکل اکیلے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے میری اور میرے شوہرکی نوکری چلی گئی تھی۔
ہمارا اس ملک میں کوئی نہیں ہے جو ہمیں سنبھال سکے۔ میرے شوہر کو کورونا ہوگیا ہے اور چھوٹی بچی ہے 5 سال کی جس کو آپ پڑھاتی ہیں۔ اس کو بھی کورونا ہے۔ میں حاملہ ہوں۔ مجھے بھی یقیناً ہوسکتا ہے اور میری جلد ہی ڈیلیوری ہونے جا رہی ہے۔ میرا پیدا ہونے والا بچہ پیچیدگیوں کے باعث پری میچور یعنی قبل از وقت پیدا ہوگا۔
میں خوفزدہ ہوں کہ کیسے میں اپنے بچے کو سنبھال سکوں گی؟ آپ مجھ پر رحم کریں، میرے بچے کو سنبھال لیں۔ جس پر ٹیچر نے بچے کی ذمہ داری لے لی اور جوں ہی بچے کی پیدائش ہوئی وہ اس کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئیں۔
عالمی ویب سائٹس پر اس ٹیچر کے کارنامے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ اگر آپ ٹیچر ہیں اور آپ ان کی جگہ ہوتیں تو کیا کرتیں؟ کمنٹ سیشکن میں اپنی رائے سے آگاہ کیجیے گا۔