صاف ستھرا رہنے والا انسان ہر کسی کو پسند ہوتا ہے چاہے وہ کوئی مسلمان ہو یا نا ہو۔ صفائی سے ہی انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جو پچھلے 67 سالوں سے اب تک نہیں نہایا۔
80 سالہ ایرانی شہری آمو حاجی کو لگتا ہے کہ نہانے سے وہ بیمار ہوجائیں گے۔ اسی ڈر کی وجہ سے انہوں نے 67 سال پہلے نہانا ہی چھوڑ دیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ آدمی گندہ پانی اور مرے ہوئے جانوروں کا گوشت کھا کر اب تک زندہ ہے۔ ان کی صحت پر کسی قسم کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا۔ یہ بالکل صحت مند ہیں۔