ایک چوہے نے لاکھوں لوگوں کی جان کیسے بچائی؟ جانیں اس چوہے کے بارے میں دلچسپ باتیں جسے تحفے سے بھی نوازا گیا تھا
چوہا بھی کسی کی جان بچا سکتا ہے یہ سن کر حیرت ہو رہی ہے۔ لیکن ایک ایسا بہادر چوہا کولمبیا میں موجود تھا جس نے لاکھوں لوگوں کی جان بچائی تھی۔
مگاوا نامی چوہے نے کمبوڈیا میں 100 سے زائد بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا تھا۔ جس پر اسے 2020 میں گولڈ میڈل بھی ملا تھا ۔
یہ بہادر چوہا کچھ روز قبل 8 سال کی عمر میں فوت ہوچکا ہے۔ بیلجیئم کے خیراتی ادارے اپوپو کا تربیت یافتہ یہ چوہا اپنے ہینڈلرز کو جان لیوہ بارودی سرنگوں سے آگاہ کرتا تھا تاکہ انہیں بحفاظت طریقے سے ہٹایا جا سکے۔
افریقی جائنٹ پاؤچڈ ریٹ نسل کا چوہا مگاوا 70 سینٹی میٹر لمبا اور 1.2 کلوگرام وزنی تھا۔