5 ارب روپے کا موبائل تو کہیں ہے لاکھوں روپے کا تکیہ ۔۔ دیکھیں دنیا کی چند ایسی حیرت انگیز اور مہنگی چیزیں جو کم لوگوں نے ہی دیکھی ہوں گی

image
مہنگی ترین چیزیں رکھنے کے شوقین افراد کے لیے آج ہم دکھا رہے ہیں کچھ ایسی مہنگی روزمرہ کی اشیاء جن کو دیکھ کر آپ بھی حیران ہوں گے۔ زیادہ حیرانی اس بات پر ہوگی کہ ان چیزوں کو بھی کوئی خریدنے اور استعمال کرنے والا ہے۔

٭ سونے اور ہیرے کا موبائل:

موبائل کا استعمال اب ہر شخص کرتا ہے۔ مگر موبائل سے زیادہ آئی فون کی ڈیمانڈ ہے۔ یہ ہر کوئی تو خرید نہیں سکتا لیکن اس کو پسند کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ آئی فون کا کوئی بھی ماڈل آئے اس کے چاہنے والے اپ ڈیٹ رہتے ہیں۔ آئی فون کے فیچرز بھی اس کے صارف جانتے ہی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے سُنا ہے کہ سونے اور ہیرے سے بنا ہوا بھی کوئی موبائل فون ہے جس کی قیمت آئی فون سے بھی زیادہ ہے؟ چلیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں 2013 میں آئی فون s بنایا گیا تھا جس میں سونے اور ہیرے کا استعمال کیا گیا تھا۔ آئی فون ایس میں 24کیریٹ کے 135 گرام ٹھوس سونے کا استعمال کیا گیا جس کی 2013 میں قیمت $ 15 ملین تھی۔ اس آئی فون 5 بلیک ڈائمنڈ کو بنانے میں 9 ہفتوں کا وقت لگا تھا. آئی فون ایس جب پہلی مرتبہ لانچ کیا گیا تو لندن کے ایک جیولر سٹیویر ہیوٹس نے اس کی شکل بدل کر رکھ دی۔ اس نے آئی فون کی پوری باڈی سونے کی تیار کی۔ ایپل کے لوگو کی جگہ ڈائمنڈ اور سونے کا ہی لوگو تیار کیا جس میں 53 ہیرے لگائے گئے تھے۔ ہیرا بھی کوئی عام نہیں بلکہ سب سے غیر معمولی اور نایاب بلیک ڈائمنڈ کا استعمال کیا۔ فون کے کناروں پر چاروں پر 600 چھوٹے چھوٹے ہیرے لگائے۔ ہوم بٹن کو بھی سونے اور ہیرے سے ہی تیار کیا گیا ۔ اس کا پہلا موبائلا یک چائنیز بزنس مین نے خریدا تھا۔ اب یہ مارکیٹ میں عام طور پر دستیاب نہیں ہے۔ البتہ اس کو تیار کروایا جاتا ہے۔ جس کے لیے سونے، بلیک ڈائمنڈ اور بنانے کے اخراجات کم و بیش 30 ملین ڈالر یعنی پاکستانی 5 ارب 34 کروڑ، 58 لاکھ ، 89 ہزار روپے سے زائد لاگت آسکتی ہے۔

٭ تکیہ:

سونے اور ہیرو سے بنا تکیہ بھی دنیا میں موجود ہے۔ جس کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔ اس تکیہ کے کوور کو مہنگی سلک کے کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ اندر خالص کاٹن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تکیہ مصری کاٹن سے بنایا جاتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں قیمتی اور مہنگی ترین کاٹن ہے۔

٭ گھڑی:

دنیا کی مہنگی ترین گھڑی 201 کیرٹ شافرڈ ہے جس پر 874 ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ تمام ہیرے رنگین ہیں اس میں اور اس کو صرف کسٹمائزڈ یعنی کسٹمرز کی ڈیمانڈ پر بنایا جاتا ہے اور ہھر سخت سیکیورٹی میں اس کو صارف تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 2013 میں 800 کروڑ تھی۔ اس وقت اس کی قیمت کو واضح بتانا شاید اس لیے ممکن نہیں کیونکہ یہ اب کم ہی بنتی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts