خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے والے فلسطینی بچوں کی برف باری میں کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل

image

فلسطین کے موجودہ حالات سے ہر کوئی واقف ہے۔ بچے، بڑے، خواتین وہاں ہر فرد کی زندگی داؤ پر لگی رہتی ہے اور وہ سکون کی نیند نہیں سو پاتے کیونکہ کب کس جگہ حملہ ہوجائے کچھ معلوم نہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی فلسطین کی تباہی اور تکلیف دہ تصاویر وائرل ہوتی ہیں لیکن اس مرتبہ فلسطین کی سرزمین سے خوبصورت اور دلچسپ تصاویر نے سماء باندھ دیا ہے۔

فلسطین میں برفباری کے بعد دلکش مناظر نے دل موہ لئے ہیں، گلیوں اور سڑکیں برف کی چادر کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، قدرت کے حسین نظاروں کو دیکھ کر جنگی ماحول سے خوفزدہ فلسطینی بچے برفباری دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے، ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے، خوب تصویریں بنوائیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی برفباری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں ان مقامات پر برف باری کے نتیجے میں موسم کی شدت کو دکھایا گیا ہے، بہت سے علاقوں میں برف کی وجہ سے سڑکیں ،گھروں کی چھتیں اور صحن برف سے چُھپ گئے ہیں۔

شدید برفباری کی وجہ سے فلسطینی حکام نے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں جبکہ بینک اور کئی تجارتی ادارے بند ہوگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts