ترکی کا ناشتہ اتنا مشہور کیوں ہے؟ جانیے ترکی کے ناشتے کی 5 خاص باتیں

image

دنیا بھر میں مختلف قسم کی ڈشز ہیں جو کہ کافی مشہور ہوئی ہیں جیسے کہ پیزا، فرینچ فرائز اور بہت سی کھانے کی چیزیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ترکی کے ناشتے کے بارے میں بتائیں گے۔

ترکش ڈرامیں تو پاکستانی ناظرین کو متاثر کر ہی رہے ہیں مگر اب ترکش کھانے بھی پاکستانیوں کے دل جیت رہے ہیں۔ ان سب میں ترکش ناشتہ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

مختلف قسم کے لوازمات:

ترکش ناشتے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف اقسام کے کھانے موجود ہوتے ہیں۔ ان میں چیز، مکھن، جیم، بریڈ، ٹماٹر، انڈہ، زیتون، کھیرہ، خشک میوہ جات، پھل، کہوہ اور پھلوں کا جوس شامل ہوتا ہے۔

مختلف قسم کے انڈوں کی ڈشز:

ترکی میں انڈوں کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ کبھی فرائڈ انڈہ کھایا جاتا ہے تو کبھی انڈے میں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، پکا ہوا گوشت، سبزیوں کا استعمال، مختلف قسم کے مصالحوں کا استعمال کر کے انڈوں کی ڈشز بنائی جاتی ہیں۔

سجاوٹ:

ترکش ناشتے کی ایک خاص بات اس کی سجاوٹ ہے۔ ناشتے کا اہتمام اس طرح کیا جاتا ہے جیسے کہ کسی مہمان کے لیے تیاری کی گئی ہو۔ اگر کھجور ٹیبل پر ہیں تو اس کے لیے الگ سے اسی کے سائز کے حساب سے کٹوری رکھی جاتی ہے۔ جیم، نیوٹیلا، مکھن ان سب کے لیے الگ کٹوریاں رکھی جاتی ہیں، انڈوں کو کڑاہی میں لایا جاتا ہے۔ اسی طرح کہوہ کو بھی خاص طور پر کانچ کے گلاس میں پیش کیا جاتا ہے۔

چیز کا استعمال:

ترکی میں چیز کا استعمال بھی کافی عام ہے۔ کبھی چیز کو روکھا کھایا جاتا ہے تو کبھی چیز کو ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ محلما، یہ ایک ایسی ڈش ہے جس میں چیز، مکھن، پانی اور مکئی کے دانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ڈش سردیوں کی دنوں میں ناشتے کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔

قدرتی چیزوں کا استعمال:

ترکش ناشتے کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ قدرتی غذائیں جیسے کہ زیتون، کھیرہ، ٹماٹر، تربوز، ڈرائی فروٹس کا استعمال صبح کے وقت ناشتے کے طور پر کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts