بیٹی کے دماغ کی سرجری کے بعد باپ نے بھی ویسے بال کٹوا لیے ۔۔ باپ اور بیٹی کی محبت بھری تصویر نے لوگوں کے دل جیت لیئے

image

باپ بیٹی کا رشتہ بہت ہی انمول ہوتا ہے کیونکہ بیٹی کے لیے اس کے والد کسی سپر ہیرو سے کم نہیں ہوتے اور وہ اپنی بیٹیوں کی ہر خواہش بھی پوری کرتے ہیں۔

باپ بیٹی کی محبت کی خوبصورت مثال آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر باپ بیٹی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے، تصویر میں باپ اپنی بیمار بیٹی کو پیار کررہا ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں بھی باپ کو اپنی بیٹی کے سر کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دونوں نے اپنے سر کا ایک حصہ منڈوایا ہوا ہے۔

دماغ کی سرجری کے لیے اکثر مریض کو گنجا کیا جاتا ہے یا ایک طرف سے کچھ بال صاف کردیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے بیٹی کی طرح ہی اپنے سر پر بھی سرجری کے بعد لگنے والے ٹانکوں کے نشان بنائے ہوئے ہیں۔

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر جگہ زیر گردش ہے اور صارفین کی جانب سے باپ بیٹی کی اس تصویر پر محبت بھرے تبصروں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’باپ نے بیٹی کی دماغ کی سرجری کی وجہ سے اپنا ہیئر اسٹائل اسی کی طرح کا بنا لیا۔

تاہم یہ تصدیق نہیں کی جا سکی کہ وائرل ہونے ان باپ بیٹی کا تعلق کس ملک کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts