انسانی قد سے بھی بڑا سانپ نکل آیا ۔۔ حملہ کرتے ہوئے کوبرا کے ویڈیو مناظر

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جسے دیکھ کر آپ بھی خوفزدہ ہو گئے ہوں گے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

تھائی لینڈ میں ایک ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے سڑک پر جانے والوں کو بھی خوفزدہ کر دیا۔ تھائی لینڈ کی ایک سڑک پر 15 فٹ لمبا سانپ اچانک سڑک پر آ گیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

اچانک اس طرح سڑک پر کوبرا کو دیکھ کر ہر کوئی ڈر گیا مگر ایک شخص ایسا تھا جس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی۔

نوجوان نے کوبرا کے سر کو پکڑںے کی کوشش کی تاکہ وہ حملہ نہ کر سکے، پلان کے عین مطابق نوجوان سر پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔ اپنے سے بڑے کوبرا کو پکڑتے وقت نوجوان خود بھی خوف کا شکار تھا کہیں صورتحال خراب نہ ہو جائے۔ واضح رہے تھائی لینڈ سمیت کئی جزیرہ نما ممالک میں سانپ اور کوبرا پائے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts