2 سالہ بچے نے گھر والوں کو مرنے سے بچالیا ۔۔ آگ لگنے کے بعد معصوم بچے نے کیسے عقلمندی دکھائی؟

image

2 سال کے چھوٹے سے بچے نے پورے گھر والوں کو آگ سے بچا لیا مگر کیے؟ آئیے جانتے ہیں،ہوا کچھ یوں کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔

اس وقت تمام گھر والے سو رہے تھے اور بچے کے والدین کورونا وائرس میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے سونگھنے کی صلاحیت سے محروم تھے۔

تو انہیں آگ لگ جانے کا پتا نہیں چلا، اس آگ لگنے کے بعد ان کے 2 سالہ بیٹے برینڈن کی آنکھ کھلی تو اس نے واپنے والدین کو جگایا جس کے بعد وہ اپنے اہلخانہ کو گھر سے لے کر باہر کی طرف بھاگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعے کے نتیجے میں گھر کا سارا سامانا جل گیا لیکن خوش قسمتی سے کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

مزید یہ کہ جس گھر میں آگ لگی اس گھر میں 33 سالہ جوناتھن، 28 سالہ کیلا ڈہل اپنے 5 بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔ اس افسوسناک واقعے پر جوناتھن کا کہنا ہے کہ خیال ہے کہ یہ آگ کمرے میں ہیٹر کی وجہ سے لگی۔

جوناتھن نے مزید کہا کہ میرا بیٹا برینڈن جو کمرے میں سو رہا تھا، آگ کے شعلوں کی وجہ سے جاگا۔

اور ہمارے کمرے میں داخل ہوتے ہی اپنی والدہ کے پاؤں کو زور سے تھپ تھپایا۔ جس کے بعد میری بیوی اٹھی اور دیکھا کہ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts