جاپان کا ایف 15 طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ریڈار سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ جاپان کے خبر رساں اداروں کے مطابق طیارے کے غائب ہونے کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ طیارے نے کوماٹسو سے اپنا سفر شروع کیا اور بحیرہ جاپان پر سفر کرتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگی
جاپان کے فضائی نظام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے طیارے میں صرف دو لوگوں کی گنجائش تھی لیکن اس وقت یہ نہیں معلوم کے اڑان بھرتے ہوئے طیارے میں کتنے افراد موجود تھے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔