کالی برفباری! جانیے یہ کون سی جگہ ہے جہاں اچانک کالی برف باری ہونے کی وجہ سے لوگ ڈر گئے

image

برفباری اسی دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونا ہر کوئی چاہتا ہے یہی نہیں سب لوگ جانتے ہیں کہ برف سفید رنگ کی ہی ہوتی ہے مگر ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں کالی برفباری پڑتی ہے، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید۔

اس گاؤں کا نام اومسو کچن ہے اور یہ روس کے دور دراز علاقے میں واقع ہے ۔یہاں سردیوں میں سیاہ رنگ کی برفباری ہوتی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گاؤں میں موجود کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ ہے جو 4 ہزار رہائشیوں کو سرد موسم میں حرارت تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ میں آلودگی کا سبب بھی بن رہا ہے۔

مزید یہ کہ یہاں بھی دیگر علاقوں اور شہروں کی طرح سفید ہی برفباری ہوتی ہے مگر دھویں کی وجہ سے اس پر کالے رنگ کی تہہ جم جا تی ہے۔ تصاویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقے میں ہر طرف کالی برفباری موجود ہے جسے دیکھ کر ہی انسان کو خوف محسوس ہوتا ہے۔

شہریوں کے مطابق حکام کو مسلسل 3 دہائیوں سے شکایات کی جا رہی ہیں تاہم اس کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے، دوسری جانب ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہیٹنگ پلانٹس میں فلٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts