معروف بزرگ شیخ لطف اللہ صافی انتقال کر گئے

image
ایران میں مقیم معروف بزرگ آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گولپا ئیگانی 102 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ لطف اللہ صافی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس پر آپریشن کیا گیا لیکن آپریشن میں ناکامی کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے۔ شیخ لطف اللہ صافی اہل بیت فقیہ بروجردی، حجت، خوانساری اور گولپا ئیگانی کے عظیم اور ممتاز شاگردوں میں سے تھے ۔
شیخ لطف اللہ صافی20 فروری 1919 کو گولپائیگان میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ ایران میں اسلامی انقلاب کے حامی تھے۔ ان کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts