تیسرا بچہ پیدا کریں اور 25 لاکھ کا انعام حاصل کریں ۔۔ جانیے یہ اعلان کس ملک میں ہوا؟

image
بچے دو ہی اچھے، یہ بات تو آپ سب نے ہی سنی ہوگی۔ آج کل تو زیادہ تر فیملی پلاننگ پروگرامز بنائے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگ خاندانی منصوبہ بندی کے تحت آگے چل رہے ہیں۔ جس کی سب سے بڑی مثال چائنا کو کہا جاتا ہے۔ چائنا میں 2 چائلڈ پالیسی کا رجحان سب سے زیادہ رہا ہے۔ مگر اب ایک چائنیز کمپنی نے یہ اعلان کیا ہے کہ تیسرا بچہ پیدا ہونے پر 25 لاکھ روپے کا انعام اور ماں کو پورے 1 سال کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ڈابیونک ٹیکنالوجی گروپ نے اپنے ملازمین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام اور ایک سال تک کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، اگر ملازم خاتون ہے تو اسے 12 ماہ کی میٹرنٹی چھٹی اور مرد کو 9 دن کی چھٹی ملے گی۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بونس کے طور پر بیبی بونس، زیادہ تنخواہ والی چھٹی، ٹیکسوں میں کٹوتی اور بچوں کی پرورش کرنے والی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت پیٹرنٹی چھٹی، زچگی کی چھٹی میں توسیع جبکہ شادی کے لیے چھٹی اور پیٹرنٹی چھٹی میں بھی توسیع کی جائے گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts