سب کچھ تھا مگر پھر بھی زندگی مشکل کیوں تھی؟ ۔۔ مشہور امریکی ماڈل نے خودکشی سے پہلے ایسا کیا کہا جو وائرل ہو گیا

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی پوسٹ دیکھی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ ایسی بات کہہ جاتے ہیں جو کہ مداح اور صارفین سمجھ ہی نہیں پاتے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر سابقہ مس امریکہ کی خودکشی کی خبر کافی وائرل تھی، جس میں ماڈل نے آخری بار مداحوں سے بات کی۔

چیزلی کرسٹ نامی سابقہ مس امریکہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ " یہ دن آپ کے لیے سکون اور امن لائے"۔

سابقہ مس امریکہ کی جانب سے جب یہ پوسٹ کیا گیا تو سب حیران رہ گئے تھے کوئی سمجھ ہی نہیں پا رہا تھا کہ مشہور ماڈل نے یہ پوسٹ کیوں کیا ہے۔

خودکشی سے پہلے بھی ماڈل کو ان کے عالیشان فلیٹ کی گیلری میں تنہا دیکھا گیا تھا، جس سے لوگوں میں شک پیدا ہوا تھا کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل نے اپنی 60 منزلہ عمارت کی 29 فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ چیزلی کرسٹ امریکہ کی امیر ترین ماڈلز میں شامل تھیں، ان کے پاس عالیشان گھر، گاڑی، شہرت سب کچھ تھی مگر ذہنی بیماریوں نے انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا۔

سابقہ مس امریکہ ڈپریشن اور ذہنی صحت سے متعلق کافی مشکلات دیکھ چکی ہیں۔ ماڈل نے 2019 میں دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا

جس میں انہوں نے ڈپریشن اور اسٹریس سے لڑنے میں مدد کے لیے کچھ ٹپس بتائے تھے۔ واضح رہے سابقہ مس امریکہ شدید ذہنی بیماریوں میں مبتلا رہ چکی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts