25 سال پہلے غربت کی وجہ سے شادی نہیں کرسکے تھے۔۔ دلہا دلہن کے ماں باپ نے ایسا کیا کیا کہ بچوں کی شادی منسوخ ہوگئی؟

image

کہتے ہیں کہ سچی محبت بھلائے نہیں بھولتی اور اکثر وقت گزرنے کے بعد بھی محبت کے نام پر لوگ ایسے کام بھی کرجاتے ہیں جس کی کسی کو امید نہیں ہوتی ۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا بھارت کے شہر سورت میں جہاں 48 سالہ بزنس مین نے 46 سالہ خاتون کے ساتھ اس وقت گھر سے چلے گئے جب ان کے بچوں کی شادی کے دن قریب ہی تھے۔

25 سال پہلے شادی کرنا چاہتے تھے

قریبی رشتے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 25 سال پہلے دولہا کے والد، دلہن کی والدہ کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے جو اس وقت امیر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور دولہا کے والد کافی غریب تھے اس لئے خواہش کے باوجود دونوں آپس میں شادی نہیں کرسکے۔ کچھ عرصہ بعد دلہن کی والدہ کی شادی ایک ہیروں کے تاجر سے ہوگئی اور لڑکے نے بھی شادی کرلی۔

دوبارہ ملاقات

کافی سال گزرنے کے بعد دونوں کی ملاقات ایک عزیز کے جنازے پر ہوئی جس کے کچھ عرصے بعد اس شخص نے اپنے بیٹے کے لئے اپنی پرانی محبوبہ کی بیٹی کا رشتہ بھجوایا اور منگنی کردی۔ اب جبکہ اسی مہینے ان کے بچوں کی شادی ہونے والی تھی تو نہ صرف وہ دونوں گھر سے لاپتہ ہیں بلکہ رشتے داروں کے مطابق دونوں شادی بھی کرچکے ہیں۔

بچوں کی شادی منسوخ

والدین کے لاپتہ ہونے اور ملنے والی خبروں کی وجہ سے جس جوڑے کی شادی ہونی تھی وہ منسوخ ہوچکی ہے۔ پولیس تھانے میں والدین کی گمشدگی کی رپورٹ بھی کروادی گئی ہے البتہ سوشل میڈیا پر جوڑے کو تنقید کے ساتھ ساتھ سراہے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts