40 گھنٹے ہو گئے بچہ اب بھی گہرے کنویں میں ہے ۔۔ مراکش کے 5 سالہ بچے کی کنویں میں پھسنے کی ویڈیو وائرل

image

دنیا میں ویسے تو کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مراکش سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، دراصل ہوا کچھ یوں کہ مراکش کے شمالی شہر شیف شیون میں ایک مقامی بچہ ریان اپنے والد کے ہمراہ کنویں کی صاف صفائی میں مگن تھا۔

5 سالہ بچہ صفائی کے دوران ہی 104 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔ یہ خبر ویسے تو مقامی طور پر ہی دیکھی جا رہی تھی مگر بچے کا اتنی گہرائی میں موجود ہونا اور ویڈیو مناظر تک سامنے آنا پورے ملک سمیت عالمی طور پر اہمیت اختیار کر گیا۔

مقامی لوگوں کی جانب سے کئی کوششیں کی گئیں مگر گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کامیابی نہیں مل سکی، ریان کے والدین سمیت ہر کوئی پریشان تھا کیونکہ اتنی گہرائی کی وجہ سے کسی کا بھی بچ جانا ممکن نہیں ہے۔ جیسے جیسے سورج غروب ہو رہا ہے ویسے ویسے امیدیں ٹوٹتی جا رہی ہیں۔

24 گھنٹے گزرنے کے بعد انتظامیہ نے ڈنڈے کے ساتھ موبائل کیمرہ باندھا اور کنویں میں ڈاالا، لوگ جان کر حیران رہ گئے کہ ریان 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی زندہ ہے۔ چونکہ اس کنویں کی چوڑائی صرف 25 سینٹی میٹر تھی جس کی وجہ سے ریسکیو عملے کو شدید مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

ریسکیو کے دوران ایک نوجوان کو کنویں میں ڈالا گیا لیکن دونوں مرتبہ کوئی کامیابی نہیں ملی، بالآخر 5 بلڈوزرز کی مدد سے کنویں کے آس پاس کھدائی کر کے بچے کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کو یہ خدشہ بھی ہے کہ کہیں بلڈوزر بچے کو ہی زخمی نہ کر دیں۔

تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، ہماری ویب ڈاٹ کام کی دعا ہے کہ ریان باحفاظت اپنے والدین سے جا ملے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts