20 سال سے سر میں گولی لے کر گھومنے والا شخص ۔۔ لیکن یہ آدمی اتنے عرصے تک کیسے زندہ رہا؟

image
کسی بھی جاندار کو گولی لگتی ہے تو وہ زخمی ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات گولی زیادہ گہرائی میں لگ جائے تو جان جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ لیکن ایک ایسا شخص بھی دنیا میں موجود ہے جس کو گولی لگی اور 20 سال تک وہ گولی اس کے سر کے اندر ہی رہی لیکن وہ زندہ رہا۔ اس شخص کا تعلق چین سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ چینی شخص جب ڈاکٹر کے پاس گیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی کھوپڑی کے اندر بائیں جانب گولی موجود ہے۔ جب ڈاکٹر نے اس سے پوچھا کہ گولی کب لگی تھی تو اس کو ابتدائی طور پر تو کچھ یاد نہ آیا۔ لیکن بعد ازاں اس کو یاد آیا کہ بچپن میں بھائی کے ساتھ ایئرگن سے کھیل رہا تھا اس وقت اتفاقاً ایئرگن چلی اور گولی میرے سر پر لگی تھی۔ لیکن میں نے اپنے گھر والوں کی ڈانٹ کے ڈر سے کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرتے ہوئے وہ ایئرگن کی گولی اس کے سر سے نکال دی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts