اگلی ملکہ کون ہوگی؟ ملکہ الزبتھ نے اعلان کردیا

image

برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں لوگوں کو اکثر تجحسس رہتا ہے کہ ملکہ الزبتھ کے بعد بادشاہت کسے سونپی جائے گی۔ کہا جاتا رہا ہے کہ ملکہ الزبتھ کے بعد ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ ہی بادشاہ اور ملکہ ہوں گے لیکن پلاٹینم جوبلی کے موقع ہر ملکہ الزبتھ نے اس حوالے سے نیا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

نیا بادشاہ اور ملکہ کون ہوں گے؟

95 سالہ ملکہ کا کہنا ہے کہ ان کے بعد ان کے صاحبزادے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا ہی بادشاہ اور ملکہ ہوں گے۔ کمیلا کو کوئین کنسورٹ یعنی بادشاہ کی شریک حیات کا رتبہ دیا جائے گا

کمیلا چارلس

کمیلا پارکر، شہزادہ چارلس کی دوسری بیوی ہیں اس سے پہلے ان کی بیوی شہزادی ڈیانا تھیں جو ان کے دونوں شہزادوں کی ماں بھی ہیں البتہ 1995 میں ایک کار حادثے میں ان کا انتقال ہوگیا تھا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts