میں نے بہت بڑی غلطی کی تھی ۔۔ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے سیاست دان نے اسلام قبول کیوں کیا؟

image

دنیا میں کب کیا ہو جائے کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے لیکن جب ہوتا ہے تو سب کے لیے حیرت کا باعث ضرور ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نیدرلینڈز کی اسلام مخالف تنظیم کے رہنما جوریم وان کلیورین نے اسلام قبول کر لیا، یہ خبر جب دنیا کی نظر سے گزری تو حیرت کا باعث بنی تھی۔ عام طور پر کوئی اسلام میں داخل ہو یا چھوڑے، تو اسے اس حد تک اہمیت نہیں دی جاتی ہے، جو کہ انہیں ملی۔

مگر نیدرلینڈز کے اس سابق اسلام مخالق تنظیم کے رہنما کی خبر نے دنیا میں توجہ ضرور حاصل کی، دراصل یہ وہی جوریم وان ہیں جو کہ اسلام اور قرآن کو جھوٹا (نعوذباللہ) کہا کرتے تھے۔

جوریم وان ایک ایسی کتاب لکھنے جا رہے تھے جس میں قرآن اور اسلام پر تقنید کی جانی تھی، لیکن ہوا کچھ یوں کہ جب انہوں نے اس بارے میں مطالعہ شروع کیا تو انہیں اسلام ہی سے پیار ہو گیا۔

پی وی وی پارٹی سے تعلق رکھنے والے جوریم وان سمیت پارٹی کا ہر ممبر اسلام سے متعلق منفی پوائنٹ نکالتے تھا اور اسی بنا پر تنقید کیا کرتا تھا۔

اپنے ایک اںٹرویو میں جوریم نے بتایا کہ جب وہ یہ کتاب کے لیے مطالعہ کر رہے تھے تو انہیں معلوم ہوا کہ اسلام سے متعلق وہ کس حد تک غلط نظریہ رکھتے تھے۔

40 سالہ جوریم وان نے اسلام قبول کیا اور اب وہ ایک مسلمان ہیں، جبکہ دینی طور پر اپنے آپ کو مصورف رکھے ہوئے ہیں۔ جوریم وان حج کی سعادت بھی حاصل کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts