5 دنوں سے کنویں میں پھنسے رہنے والا معصوم بچہ زندہ نہ بچ سکا، پوری دنیا کو غمزدہ کر گیا

image

پانچ روز سے کنوئیں میں پھنسے رہنے والا 5 سالہ مراکش بچہ باہر نکالے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا جس پر پوری دنیا اس وقت غمزدہ ہے۔

پانچ سالہ معصوم ریان اورم کی دردناک موت کی خبریں پورے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جس پر لوگ دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کل رات دنیا بھر کےلوگ ٹی وی چینلز پر نظریں جما کر بیٹھے تھے کہ ریان کو کب گہرے کنویں سے باہر نکالا جائےگا، جہاں مسلسل 5 دن سے مراکشی بچے خشک کنوئیں سے نکالنے کی کوششیں کی جاری تھیں۔

گزشتہ روز جب امدادی کارروائیوں میں مصروف مزدور ریان تک پہنچے تو انھیں پتہ چلا کہ وہ دم توڑ چکا ہے، اس ریسکیو آپریشن کے درد ناک انجام نے مراکشی قوم کو شدید دکھ میں مبتلا کر دیا۔

ریان پچھلے پانچ روز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا تھا، دنیا بھر سے لوگوں نے بچے کے زندہ رہنے کی دعائیں کیں، پھر اس کی موت کی خبر نے عوام الناس سمیت ممتاز شخصیات کو بھی گہرے دکھ سے دوچار کر دیا، مراکش کے بادشاہ محمد نے بھی محل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں لڑکے کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ریان مراکش کے شمال میں 32 میٹر گہرے ایک خشک کنوئیں میں گر گیا تھا، امدادی کارکن کئی دنوں سے اسے نکالنے کی کوششیں کر رہے تھے، ریان کو کنوئیں سے نکالے جانے کا منظر بھی مراکشی ٹی وی نے لائیو نشر کیاجو دنیا نے دیکھا۔

ریان کنوئیں میں کس طرح گرا تھا یہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ SaveRayan کا ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts