کچا گوشت کھانے والے کوحیوانوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ عام طور پر گوشت کو پکا کر کھایاجاتا ہے۔ لیکن ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جو کھانے میں کچا گوشت کھاتا ہے۔
مذکورہ شخص کچا گوشت کھا کر یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا اسے کھا کر جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے۔
نوجوان کے حوالے سے یہ تو معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ کونسے ملک سے تعلق رکھتا ہے یا وہ شخص کون ہے لیکن انسٹاگرام پر اس کے اکاؤنٹ کا نام ’را مِیٹ ایکسپیریمنٹ‘ (کچے گوشت کا تجربہ) اس کا مقصد واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔
یہ شخص انسٹاگرام پر بہت مقبول ہے اور اس نے اپنی ویڈیوز سے ہزاروں فالوورز بنا لیئے ہیں۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ اپنے اس تجربے سے وہ جاننا چاہتا ہے کہ مسلسل کچا گوشت کھا کر ’’میں پانچ دن زندہ رہوں گا یا 500 سال تک! لوگ بھی اس آدمی کے اس عمل سے حیرت زدہ ہیں اور یہی سوچتے ہیں کہ کچا گوشت کھا کر یہ شخص زندہ کیسے ہے۔
اب تک اس نامعلوم انسٹاگرامر کے 85 ہزار سے زیادہ فالوورز ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے تین ماہ میں وہ 100 سے زیادہ ویڈیوز اور تصویریں بھی یہاں شیئر کرا چکا ہے۔