مسکان کے لیے لاکھوں کا انعام ۔۔ ہندو نوجوانوں سے اکیلے مقابلہ کرنے والی مسلمان لڑکی کو بڑی رقم تحفے میں کس نے دی؟

image

ہندو انتہا پسندوں کے آگے ڈٹ جانے والی بھارتی مسلمان لڑکی کیلئے انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس انعام کا اعلان جمعیت علمائے ہند کی طرف سے اس باہمت لڑکی کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ انعامی رقم 5 لاکھ ہندوستانی روپے بنتی ہے۔

اس لڑکی کا نام مسکان خان ہے جو کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج مہاتما گاندھی میموریل کالج اودوپی میں تعلم حاصل کر رہی ہے۔

بھارتی کالج میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے تنگ کیے جانے پر اسلام کی شہزادی چپ نا رہی اور جوش و خروش سے اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعرے لگانا شروع کر د یے۔

یہ واقعہ تب پیش آیا جب وہ کالج میں اپنی اسکوٹی (موٹر سائیکل) پارکنگ میں کھڑی کر کے اپنا اسائنمنٹ جمع کروانے جا رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مسکان کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس کی جانب دیکھ کر گندے اشارے بھی کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کو دیکھتے ہی انتہا پسندوں کے جتھے نے جے شری رام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts