زمین کے اندر ایک ساتھ کئی قبریں۔۔ پٹری بننے کے کام کے دوران زمین سے عجیب و غریب قبرستان دریافت

image

“شاید ان لوگوں کو سزائے موت دے کر یہاں دفن کیا گیا تھا اسی وجہ سے ان کے سر پیروں کے پاس رکھے ہوئے ہیں“

یہ رائے ہے برطانیہ سے ملنے والے عجیب و غریب قبرستان پر تحقیق کرنے والے ماہرین کی۔ حال ہی میں لندن سے کچھ فاصلے پر ایک تیز ترین ریل پروجیکٹ کے سلسلے میں کھدائی کی گئی جہاں سے تقریباً 2 ہزار سال پرانا قبرستان دریافت ہوا ہے۔

قبروں میں سکے اور زیورات بھی موجود ہیں

اس قبرستان سے 40 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے سر دھڑ سے الگ تھے اور پیروں کے پاس رکھے ہوئے تھے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ قبروں کے پاس سے سکے، زیورات اور مٹی کے برتن بھی دریافت کیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ قدیم رومی دور سے تعلق رکھنے والا قبرستان ہے۔ اگرچہ اس بات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ یہ قبریں سزا یافتہ مجرموں کی ہیں لین اس کے باوجود ان کو دفنانے کے لئے قبر کا اہتمام کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ اس دور میں بھی لوگوں میں لاشوں کی حرمت کا تصور موجود تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts