کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں ۔۔ مشہور بزنس مین مکیش امبانی کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی اور یہ ایسا کون سا کاروبار کرتے ہیں؟

image
بھارت کے مشہور بزنس مین مکیش امبانی ایشیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ان کے اثاثوں کی کل مالیت گوگل سروے کے مطابق 2 کھرب، 1 ارب، 51 کروڑ، 90 لاکھ، 33 ہزار سے زائد ہیں۔ یہ ریلائنس انڈسٹریز کے مالک ہیں۔ جہاں زیادہ تر آئل، گیس، پیٹروکیمیکلز اور دیگر کاروباری آپریشنز کا کام ہوتا ہے۔ یہی وہ خاندانی بزنس ہے جس کے تحت 64 سالہ مکیش امبانی 91.1 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔
لیکن حال ہی میں بھارت سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایشیا کا سب سے امیر ترین شخص اب مکیش امبانی نہیں رہا بلکہ گوتم اڈانی بن چکے ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ گوتم اڈانی نے مکیش امبانی اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے بھی باہر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مکیش امبانی کا کاروبار خاندانی ہے جس کو ان کے والد نے اپنی محنت کے عوض بنایا۔ والد کی وفات کے بعد ان کا یہ بزنس مکیش اور ان کے بھائی میں تقسیم ہوا جس کا زیادہ تر حصہ مکیش کو ملا اور 33 فیصد حصہ ان کے چھوٹے بھائی کو ملا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts