سعودی عرب ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ

image

دنیا بھر کے مسلمانوں کی پاک زمین سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں نے ابہا ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ہے۔

یمن سے بارودی مواد سے لدا ڈرون سعودی عرب کی جانب آیا جسے سیکورٹی فورسز نے فوراََ مار گرایا۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ابہا ئایر پورٹ پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے 12 افراد زخمی ہو گئے، افسوسناک واقعے کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے پروازیں معطل کر دی گئیں۔

لیکن پھر سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد آپریشن بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے لوگوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts