غیر ملک میں میں جائیں گے وہاں جا کر ڈالر اور یورو کمائیں گے یہ خیال آج کل ہر دوسرے پاکستانی کے زہن میں گردش کرتا ہوا دیکھائی دیتا ہے مگر روکیں پہلے یہ خبر ضرور سن لیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی جو کہ پچھلے 9 سال سے یونان میں مقیم ہے اور اس نے کمایا تو ایک روپیہ نہیں بلکہ ان 9 سالوں میں 19 ہزار یورو سے زائد پیسہ خرچ کر دیا یہاں، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 37 لاکھ روپے بنتی ہے۔
لیکن اب یہ شخص تھک ہار چکا ہے اور ہمیشہ کیلئے پاکستان واپس جا رہا ہے۔
مزید یہ کہ اب اس شخص کا کہنا ہے کہ ہم ایجنٹس کے زریعے یہاں تک آتے ہیں اور وہ ہمیں کہتے ہیں کہ کچھ ماہ یا مہینوں میں آپکو وہاں اچھے سے کام کرنے کی اجازت مل جائے گی اور بھی بہت سے سہانے خواب دیکھاتے ہیں لیکن یہ سب جھوٹ ہے۔
لہذٰ ا میری اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے ملک میں رہیں اور وہاں محنت کریں، اللہ پاک آپکو سب کچھ دے گا۔
یہی نہیں پڑھے لکھے لوگوں کو تو یہاں آنا ہی نہیں چاہیے اور جو لوگ ان پڑھ ہیں انہیں بھی یہی مشورہ ہے کہ وہ بھی نا آئیں مگر کئی ایسے لوگ ہیں وہ کہاں کوئی بات سنتے ہیں یا مانتے ہیں ۔ تو وہ پھر آ جائیں کیونکہ پاکستان اور غیر ممالک میں بھی تو مزدوری ہی کرنی ہے۔