میری ساس نے دوبارہ شادی کر وادی ۔۔ ایک ساس کی بیٹے کی موت کے بعد بیوہ بہو کو بیٹی بنانے کی دلچسپ کہانی

image

ساس اور بہو کی جنگ کے چرچے تو ہمیشہ ہی سنے جاتے رہتے ہیں لیکن ایسا بہت کم دیکھا جاتا ہے کہ اِن دونوں کے درمیان پیار محبت ہے۔

آج آپ کو ایسی ساس سے ملوانے جا رہے ہیں جس نے اپنی بیوہ بہو کے لیے وہ کام کر دکھایا جس کا آج کے دور میں تو کوئی تصویر بھی نہیں کرسکتا ہوگا۔

اِنڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی رہاشسی ایک کملا دیوی خاتون نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو پڑھایا لکھایا اور ساتھ ہی دوسری شادی بھی کروائی۔ایسے واقعات بہت کم ہی سننے کو ملتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کملادیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016 کو بہو سنیتا کے ساتھ ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیٹا کرغزستان چلا گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین اسٹروک کے باعث چل بسا۔

لہٰذاکملا دیوی خاتون نے بہو کا تنہا نہ چھوڑا بلکہ اپنی بہو کو تعلیم سے آراستہ کروایا جس کی وجہ سے سنیتا اسکول میں لیکچرار مقرر ہوئی جبکہ شادی کے 5 سال بعد گزشتہ ماہ اس کی دوبارہ شادی کرواکر اسے خوشی سے رخصت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا کا انٹرویو میں کہا کہ شوہرکی موت کے بعد ساس نے مجھے بیٹیوں کی طرح پیار کیا جبکہ انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے میری دوبارہ شادی کروا دی جس پر میں بہت خوش ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts