کیا واقعی حجاب والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم ہوگی؟

image

بھارت کی مشہور سیاسی شخصیت اسد الدین اویسی نے ایک مرتبہ پھر دبنگ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ضرور بھارت کی وزیر اعظم بنے گی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنے والدین سے بھی ایسا کرنے کا کہتی ہے تو اگر اس کے والدین اسے اجازت دے دیں تو اسے کون روک سکتا ہے۔

اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لڑکیاں حجاب پہنیں گی، نقاب پہنیں گی، کالج جائیں گی، ڈاکٹر، کلکٹر اور بزنس مین بنیں گی۔ یہی نہیں بلکہ اپ سب یہ بات یاد رکھیں شاید میں زندہ ہوں یا نہیں لیکن حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ضرور بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں حجاب کا تنازع بھارتی ریاست کرناٹک میں اس وقت پیش آیا جب مسکان نامی لڑکی اپنے کالج گئی تو وہاں انہیں ہندو انتہا پسندوں نے دیکھ کر نعرے "جے شرعی رام" کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

جس کا جواب اسلام کی اس شہزادی نے "اللہ اکبر اللہ اکبر" کے پر جوش نعرے لگا کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts