خواتین کے ساتھ زیادتی اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ وہ حجاب نہیں پہنتی ہیں ۔۔ بھارت میں کانگریس لیڈر پردے کی اہمیت سے متعلق بتاتے ہوئے

image
بھارت میں پردہ کرنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہندو مسلم فسادات بھی جنم لے رہے ہیں۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے لیڈر ایم ایل اے ضمیر احمد نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ:'' دنیا بھر میں سب سے زیادہ خواتین کے ساتھ زیادتی بھارت میں ہوتی ہے۔ یہ سب اسی وجہ سے ہے کیونکہ یہاں عورت حجاب نہیں پہنتی۔ حجاب دراصل عورت کی خوبصورتی کو چھپانے کے لیے پہنا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے محفوظ رہتی ہیں۔ ''
انہوں نے مذید کہا کہ:'' لڑکیاں جب بالغ ہوجاتی ہیں تو انہیں اپنی خوبصورتی کو چھپانے کیلئے اپنے چہرے کو گھونگھٹ سے ڈھک لینا چاہیئے۔ قرآن میں پردے کا بارہا حکم دیا گیا ہے۔ عورت کی عزت پردے سے محفوظ رہتی ہے۔'' واضح رہے کہ بھارتی اسکولوں میں مسلمان طالبات کو حجاب کرنے یا برقع پہننے سے روکا جا رہا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts