واٹس ایپ پر دل بھیجنے والوں کو لاکھوں روپے کا جرمانہ اور سزا ہوگی ۔۔ لیکن کہاں؟ کہیں وہ آپ ہی تو نہیں

image
واٹس ایپ میسجز تو ہم سب کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اموجیز کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن اب ایموجی میں دل بھیجنے والوں کو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی ہوگا اور 2 سے 5 سال کی سزا بھی ہوگی۔ آج چونکہ ویلنٹائن ڈے ہے اور لوگ ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ کوئی محبت بھرے پیغامات بھیجتا ہے تو کوئی اموجی کے ذریعے اپنی بات پہنچاتا ہے۔ سعودی عرب میں اب واٹس ایپ پر دل والی ایموجی بھیجنے والے کو جرمانہ بھرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے بتایا کہ:'' سعودی قوانین کے تحت اگر اس ایموجی (دل والی ایموجی) کو بھیجنے والا شخص قصور وار پایا گیا تو اسے ایک لاکھ ریال (47 لاکھ) کے ساتھ 2 سے 5 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
ادارے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ: '' واٹس ایپ پر دل والا ایموجی بھیجنا بھی ہراسانی کے جرائم میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر میسج موصول ہونے والے شخص کی جانب سے ایموجی بھیجنے والے صارف کے خلاف کارروائی کا کہا جائے تو آن لائن چیٹس کے دوران ایموجی اور تصاویر کا استعمال آن لائن ہراسانی کے جرم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts