دنیا میں قدیم دور کی ایسی متعدد چیزیں دریافت ہوچکی ہیں جن پر اسلامی کلمات لکھے دیکھے گئے ہیں۔ وہ اِسلامی کلمات کسی پتھر ، کسی چٹان کسی پہاڑ کی سرنگوں کے اندر پائے گئے ہیں۔
حال ہی میں ایک ترک صوبے انطالیہ میں سنگِ مرمر کی کان کی کھدائی کے دوران ایک پتھر کا ٹکڑا ملا ہے جس پر پر ’بسم اللہ‘ جیسی عبارت دریافت ہوئی ہے جس نے پوری دنیا کے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
سنگِ مرمر کا یہ ٹکڑا چند روز پہلے تاسکیگی قصبے کے قریب سنگِ مرمر کی کان میں کھدائی کرنے کے دوران مزدوروں نے پہلی بار دریافت کیا تھا جس میں انہیں واضح طور پر بسم اللہ کی عبارت دکھائی دی۔
پتھر کا یہ ٹکڑا فوری طور پر سلیمان دیمیرل یونیورسٹی بھجوایا گیا تاکہ اس کا مزید معائنہ کیا جاسکے۔
یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سنگِ مرمر کے اس ٹکڑے میں کسی قسم کی جعلسازی نہیں کی گئی ہے بلکہ اس پر دکھائی دینے والی بسم اللہ کی عبارت مکمل قدرتی طور پر نمودار ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماربل کا یہ ٹکڑا آج سے 15 کروڑ 90 لاکھ سال پہلے وجود میں آیا تھا اور ’بسم اللہ‘ جیسا نقش بھی اسی دوران پتھر میں بن گیا تھا۔