کویت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 13 ماہ قبل پیدا ہونے والے نومولود مردہ بچے کی تدفین نہیں کی گئی جس پر والدین نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مردہ بچے کے والد کو اتفاقیہ طور پر پتہ چلا کہ ان کا 13 ماہ قبل بچہ تاحال اسپتال کے سرخانے میں موجود ہے۔
مذکورہ شخص نے اس معاملے کے حوالے سے جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مختلف عذر پیش کیے اور کہا بچے کی تدفین کرنا بھول گئے تھے۔
بچے کے غمزدہ والد نے بتایا کہ جس وقت کورونا کے باعث ملک میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا تو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ہم مردہ بچہ آپ کو نہیں دے سکتے۔ ہم متعلقہ ادارے کے تعاون سے خود ہی تدفین کردیں گے۔
لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب 13 ماہ گزرنے کے بعد معلوم ہوا کہ بچے کی تدفین نہیں ہوئی ہے اور بچے کی لاش اسپتال کے مردہ خانے میں ہی موجود ہے۔