مسلمان نے ہندو لڑکی کی جان کیسے بچائی؟ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے واقعے میں سب چیخ رہے تھے، لیکن کوئی بچانے کو نہیں آیا

image

بھارت میں مسلمان جس اذیت اور تکلیف سے دوچار ہیں وہ کسی بھی طرح ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، مسلمان ہر طرح سے اپنے بھارتی ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں مگر پھر بھی پاکستان چلے جاؤ کا طعنہ سن رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلمان شخص نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہندو لڑکی کی جان بچائی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں محمد محبوب نامی نوجوان ہندو لڑکی سنیہا گور کو بچا رہا ہے، لوگ چیخ رہے تھے مگر کوئی مدد کو نہیں آیا، ایسے میں یہ مسلمان لڑکا اپنی جان کی بازی لگا کر ہندو لڑکی کو بچانے کے لیے کود گیا۔

لڑکی اچانک ریلوے ٹریک پر گر گئی تھی اور پیچھے سے آنے والی ٹرین سنیہا کے قریب تھی مگر کوئی مدد کو نہ آیا، محمد محبوب نے بچانے کی کوشش کی لیکن چونکہ ٹرین قریب آ گئی اس لیے وہ ساتھ لیٹ گیا اور سنیہا کو بتانے لگا کہ سیدھی لیٹی رہو اور کچھ حرکت نہ کرنا۔ اس طرح ایک مسلمان نے ہندو لڑکی کی جان بچائی، چند شرپسند عناصر ایسے ہیں جو کہ سماج میں لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹ رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت میں ایسے کیسز کئی دفع رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لیکن پاکستان میں ہندو اور مسلم اتحاد اس وقت سامنے آیا تھا جب ہندو مندر توڑا گیا تو مسلمانوں نے رات بھر جاگ کر مندر کی حفاظت کی، دوسری جانب چرچ پر حملہ ہوا تو پاکستانیوں نے چرچ میں نماز ادا کر کے اتحاد کا پیغام دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US