چیف آف ایئر اسٹاف بنگلادیش ایئر فورس، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیئرمین نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، NI، NI(M)، T Bt سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، خطے میں بدلتی سیکیورٹی صورتحال، اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے پاکستان نیوی کی خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان نیوی کے بلند پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دونوں بھائی ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی تبادلے اور مشترکہ تربیتی مشقوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ افواج کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ کیا جا سکے۔
ایئر چیف کے اس دورے سے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دفاعی تعلقات کی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے، جس کے پیش نظر ایڈمرل نوید اشرف نے 2025 کے آخر میں ڈھاکا کا دورہ کیا تھا۔