وزن اتنا بڑھ گیا کہ ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ۔۔ جانیے اس بلی کے بارے میں جس کے وزن کی وجہ سے بچوں کی پیدائش بھی مشکل ہو گئی

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں جانوروں سے پیار کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

مگر ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ ایک کو ایک ایسی بلی کے بارے میں بتائیں گے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

روس سے تعلق رکھنے والے ولاد اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئے جب ان کی پالتو بلی اپنے وزن کی وجہ سے سب میں مشہور ہوئی۔

لزنیا نامی پالتو بلی اپنے مالک کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی تھی، مگر اچانک وزن بڑھنے سے بلی اس حد تک موٹی ہو گئی کہ لوگ دیکھ کر پہچان ہی نہیں پاتے، اکثر تو سوشل میڈیا پر لزنیا کی تصاویر جعلی ہونے کا دعویٰ بھی کرتے تھے۔

دراصل لزنیا کی یہ حالت اس وقت ہوئی جب وہ حاملہ تھی، ولاد بتاتے ہیں کہ لزنیا عام بلیوں ہی کی طرح تھی، مگر حمل کے بعد سے لزنیا موٹی ہوتی گئی۔ بچوں کی پیدائش کے وقت لزنیا اس حد تک بڑھ چکی تھی کہ بلی کے لیے بچوں کو جنم دینا بھی مشکل ہو گیا تھا۔

لزنیا چھ بچوں کی ماں بننے والی تھی، مگر چونکہ لزنیا اس حد تک موٹی اور وزنی ہو چکی تھی کہ بلی اور بچوں دونوں کی جان کو خطرہ تھا۔ مگر پھر بھی ڈاکٹرز لزنیا اور تین بچوں کو بچانے میں کامیاب ہو گئے، البتہ تین بچوں کو نہ بچا سکے۔

ولاد بتاتے ہیں کہ بڑھتے وزن کے پیش نظر ڈاکٹرز نے لزنیا کی سرجری کا مشورہ دیا تھا، تاکہ بلی کی جان کو بچایا جا سکے مگر چونکہ وزن مزید بڑھ رہا تھا، تو سرجری ممکن نہ ہو سکی، البتہ لزنیا کو ڈائٹ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اور پھر لزنیا کی ڈائٹنگ شروع ہو گئی، لزنیا کو دن میں تین مرتبہ 20 سے 30 گرام کھانا دیا جاتا ہے، وہ ہمیشہ مزید کھانے کے لیے پکارتی، لزنیا کی آنکھوں میں مزید کھانے لیے طلب کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے مگر مالک بتاتے ہیں کہ میں ڈائٹ کے حساب سے ہی کھانا دیتا ہوں۔

لزنیا ولاد کی فیملی کا ایک اہم حصہ ہے جو کہ 2016 سے ان کے ساتھ رہ رہی ہے، لزنیا چھوٹی سی بلی کا بچہ تھی تب سے ہی ولاد کے قریب رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US