لندن عدالت نے بانی متحدہ کو کیس سے بری کر دیا

image

بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا، برطانوی عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق بانی متحدہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے 2 الزامات کا سامنا تھا، دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی دو تقاریر سے متعلق تھے۔ اب عدالت نے بانی متحدہ کو دہشت گردی کے دونوں الزامات سے بری کیا۔

بانی متحدہ نے تقریر میں کارکنان کو نجی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا تھا، تقریر کے بعد کارکنوں نے ایک نجی چینل کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیرر ازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 ( 2 ) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US