مرشد پیٹرول پر 12 روپے بڑھا کر ملک کی نماز پڑھاتے ہوئے ۔۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر سوشل میڈیا پر میمز کی بارش

image

گذشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 12 روپے بڑھائے گئے جس کے بعد عوام کا پارہ سر چڑھ کر بولنے لگا۔

سوشل میڈیا پر گذشتہ چند دنوں سے یہی بحث جاری تھی کہ پیٹرول پر پیسے بڑھیں گے یا نہیں اور اضافہ ہوگا تو کتنا؟ لیکن جب پیٹرول کی قیمت میں راتوں رات 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ وقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جہاں پیٹرول پر پیسے بڑھے وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز کا طوفان بھی آیا جس کے ذریعے حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایک صارف نے عمران خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مرشد پیٹرول پر 12 روپے بڑھا کر ملک کی نماز پڑھاتے ہوئے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ‏خان صاحب نے تو 11 روپے والی سمری مسترد کر کے نماز شروع کر دی تھی اور ابھی بھی حالت نماز میں ہیں. 12 روپے والی سمری نجانے کس سے منظور کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US