جہاز میں اچانک زہریلا سانپ کہاں سے آگیا؟ مسافروں کی چینخیں نکل گئیں۔۔ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

image

اگر سفر کرتے ہوئے آپ کی گاڑی سے اچانک سانپ نکل آئے تو؟ سوال سن کر آپ کو ضرور حیرت ہوئی ہوگی لیکن زرا ان مسافروں کا سوچیے جنھیں اس مصیبت کا سامنا اڑتے جہاز میں کرنا پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور سے تاواؤ جانے والی پرواز کے مسافروں کو سخت پریشانی اور گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے جہاز کے اندرونی شیشے کے اوپر سانپ رینگتا ہوا دیکھا۔ ویڈیو دیکھیں

مسافر محفوظ ہیں

یہ واقعہ ایئر ایشیا کے طیارے میں پیش آیا جس کے کپتان لنگ کا کہنا ہے کہ “ہمیں نہیں معلوم کہ سانپ جہاز کہ اندر کیسے آیا۔ شاید یہ کسی مسافر کا ہو یا پھر کہیں سے رینگتے ہوئے آیا ہو البتہ جہاز کے تمام مسافر بالکل محفوظ ہیں“

طیارے کا رخ موڑ دیا گیا

بعد میں مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جہاز کو تاواؤ کے بجائے کوچنگ کی جانب موڑ دیا گیا۔ جہاز کے عملے کے مطابق سانپ زہریلا تھا اور نقصان بھی پہنچا سکتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts