جاوید آفریدی نے مہنگی گاڑی دے دی؟ جانیے پشاور زلمی کے افغان کھلاڑی حضرت اللہ ززئی کے بارے میں دلچسپ معلومات

image

پاکستان سپر لیگ میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں مشہور ہو گئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو افغان کھلاڑی حضرت اللہ ززئی کے بارے میں بتائیں گے۔

حضرت اللہ ززئی کا شمار افغانستان کے ان کھلاڑیوں میں ہونے لگ گیا ہے جو کہ بہت کم عرصے میں اپنا ایک مقام بنا رہے ہیں۔ 23 مارچ 1998 کو افغانستان کے شہر پاکتیہ میں پیدا ہونے والے حضرت اللہ پٹھان قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔

افغان کرکٹز حضرت اللہ ززئی اس وقت سب کی توجہ ک مرکز بن گئے تھے جب انہوں نے جون 2021 میں پی ایس ایل کے میچ کے دوران 38 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ یہ اننگز انہوں نے پشاور زلمی کی طرف سے کراچی کنگز کے خلاف کھیلی تھی۔

لیکن عالمی کرکٹ میں بات کی جائے تو 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف 165 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس نے سب کو حیران کر دیا تھا، اس اننگز میں حضرت اللہ ززئی نے 16 چھکے اور 11 چوکے لگائے تھے۔

حضرت اللہ ززئی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں، لیکن جب فارم میں ہوتا ہوں تو مزید اچھی کارکردگی دکھاتا ہوں۔ حضرت اللہ پاکستان سپر لیگ میں اپنے منفرد انداز کی بدولت کافی مشہور ہو چکے ہیں۔

حضرت اللہ پاکستان میں بالکل ایسے ہی رہ رہے ہیں جیسے کہ وہ اپنے دوسرے گھر میں ہوں، پاکستانی کھلاڑی بھی ان کے ساتھ دوستانہ سلوک رکھے ہوئے ہیں، دوسری جانب پشاور زلمی کے فاؤنڈر جاوید آفریدی بھی حضرت اللہ کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حضرت اللہ کا شمار ان افغان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے آپ کو فٹ رکھے ہوئے ہیں، ان کی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے افغان کرکٹر راشد خان کا کہنا تھا کہ حضرت اللہ کے زوردار چھکوں کا راز ان کی خوش خوراکی میں چھپا ہوا ہے۔

راشد کا مزید کہنا تھا کہ پانچ کیلے، اسٹرابیریز، آدھا کلو خشک میوہ جات، شہد، دودھ اور پروٹین۔ یہ سب میوہ جات حضرت دن میں دو بار کھاتے ہیں، ایک صبح میں اور ایک رات دو بجے۔

راشد خان کی جانب سے حضرت اللہ ززئی کو گاڑی تحفے میں دینے کی خواہش کا اظہار جاوید آفریدی سے کیا گیا تھا، دراصل جاوید نے ایک ٹوئیٹ کیا تھا جس میں وہ حضرت اللہ کی کارکردگی پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ جس پر راشد نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایم جی گاڑی؟ اس کمنٹ میں گاڑی کا ایموجی بھی موجود تھا۔

جس پر جاوید نے پشتو زبان میں جواب دیا تھا جس کا مطلب تھا آپ بہت شرارتی ہو، ززئی کے لیے ایم جی، کیوں نہیں۔ جس پر راشد نے بھی شکریہ ادا کیا۔

چونکہ افغانستان میں میوہ جات باآسانی دستیاب ہیں، حضرت اللہ کی صحت کا راز بھی اسی میں چھپا ہے۔

واضح رہے ہماری ویب ڈاٹ کام پشاور زلمی کی آفیشل ویب پارٹنر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US