پالتو جانوروں سے محبت انسانوں کو تو ہو ہی جاتی ہے لیکن جانوروں کو بھی ان سے انسانوں سے اتنی ہی محبت ہوتی ہے۔
سعودی عرب میں اونٹنی کی اپنے پرانے مالک سے
ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔
مالک نے کچھ وقت پہلے اپنی ذاتی ضروریات کی وجہ سے پالتو اونٹنی کو بیچ دیا تھا۔ لیکن جب اونٹنی نے اپنے پرانے مالک کو دیکھا تو مالک کے گلے لگ گئی اوربار بار ان سے اپنے پیار کا اظہار کررہی ہے۔
مالک بھی اپنی پالتو اونٹنی سے مل کر جذباتی ہوگیا۔ ان کی یہ ویڈیو اب تک 2 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔