سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک حیرت انگیز خبر کے بارے میں بتائیں گے۔
انڈونیشیاء سے تعلق رکھنے والی نیننگ سنارسیہ مغربی جاوا کے سمندر میں خطرناک لہروں میں بہہ گئی تھیں، 53 سالہ خاتون 2017 میں سمندری لہروں میں گشمدہ ہوئی تھیں، اور اس کے بعد سے نیننگ کی کوئی خبر نہیں تھی۔
مقامی حکام کی جانب سے بھی نیننگ کو جنوری 2017 میں گمشدہ قرار دیتے ہوئے، اس بات کا اعلان کیا تھا کہ نیننگ لہروں کے ساتھ بہہ گئی ہیں اور اب ان کے بچنے کا امکان بہت کم ہے۔
یوں اس طرح ایک ہفتہ گزرا دوسرا ہفتہ بھی گزر گیا بلکہ سال بھی ہونے کو آ گیا، گھر والوں نے یہ خیال کر لیا کہ شاید نیننگ کی موت واقع ہو چکی ہے اور اب تو وہ نیننگ کے لے دعائیں کیا کرتے تھے۔
لیکن نیننگ کے والد کو مسلسل خواب آتے تھے جس میں وہ دیکھتے تھے کہ بیٹی ان کا انتظار کر رہی ہے۔ اور پھر والد کے اصرار پر فیملی اسی بیچ پر گئی جہاں سے نیننگ سمندر کی لہروں میں گم ہو گئی تھیں۔ سب دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نیننگ اسی مقام پر بیٹھی ہوئی تھی اور انتظار کر رہی تھی۔
اس تاریخ کو یعنی جون 2018 کو نیننگ اور اس کی فیملی کبھی بھول نہیں سکتے ہے۔ نیننگ اسی حالت میں اس بیچ پر موجود تھی جس حالت میں وہ گمشدہ ہوئی تھی۔ نیننگ کو زخم تو نہیں آئے، البتہ وہ کچھ بول نہیں سکتی ہے۔