شیف اور سرجن کام کرتے ہوئے ٹوپی کیوں پہنتے ہیں؟ عام سی چیزوں کے چند دلچسپ حقائق

image

روزمرہ کی عام سی چیزوں میں ہی اکثر اتنے اسرار چھپے ہوتے ہیں کہ کبھی تو ہم انھیں نوٹس نہیں کرتے اور کبھی غور کر بھی لیں تو نظر انداز کردیتے ہیں۔ آج ہم چند ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بات کریں گے اور بتائیں گے آپ کو ان کے دلچسپ حقائق۔

اونچی ہیل کس نے ایجاد کی؟

کچھ لوگوں کو ہیل کی ٹک ٹک کافی پسند ہوتی ہے اور کچھ کو ان سے الجھن محسوس ہوتی ہے لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ ہیل والے جوتے آخر ایجاد ہی کیوں ہوئے؟ یہ کہانی شروع ہوئی دسویں صدی سے جب گھڑ سواری کے لئے لوگوں کو آرام دہ اور ایسے جوتوں کی تلاش تھی جو تھوڑے سے اونچے ہوں۔ اس کے بعد سترہویں صدی میں ان کا باقاعدہ فیشن شروع ہوگیا اور لوگ اس لئے پہننے لگے تاکہ یہ دکھا سکیں کہ وہ امیر ہیں اور گھوڑوں کی سواری کرتے ہیں۔

باورچی اور سرجن ٹوپی کیوں پہنتے ہیں؟

باورچی ہمیشہ کھانا پکاتے ہوئے سفید بڑی سی ٹوپی پہنتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ انھیں دور سے بھی پہچان لیں اس کے علاوہ کھانا پکاتے ہوئے ان کے بال نہ گریں۔ آپریشن کرتے ہوئے سرجن بھی اسی مقصد کے لئے سر پر ٹوپی پہنتے ہیں۔

گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ عام طور پر خواتین اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بستر کی چادریں مختلف رنگوں میں ہوں لیکن جب ہم ہوٹلوں میں جاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہاں معاملہ بالکل الگ ہے۔الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سفید رنگ خوبصورت اور پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے اور نفسیاتی طور پر سکون و تحمل کا بھی احساس دلاتا ہے۔ سفید رنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حفاظت کا بھی احساس دلاتا ہے۔یہ رنگ صفائی ستھرائی کے عمل اور گندگی کا پتا لگانے میں مدد فراہم کرتا ہے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر کسی سفید چادر پر کوئی معمولی سا داغ بھی موجود ہو تو واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔ تو اس وجہ سے ضرورت کی صورت میں نئے کور خریدنے میں آسانی ہوتی ہے۔وائٹن اینڈ شیراٹن ہوٹلوں کی سابق نائب صدر “ایرن ہوور” نے سفید کپڑوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سفید پوش بستر سے نفسیاتی اثر ہوتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ کمرے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اگرچہ صرف بستر کو ہی ٹھیک کیا ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US