پرندوں کے چیخنے کا کیا مطلب ہوتا ہے! یہ اپنی آواز کے ذریعے کس چیز کی پیش گوئیاں کرتے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پرندوں سے متعلق ہی بتائیں گے۔

اکثر پرندوں کو اچانک چہچہاتے ہوئے سنا ہوگا، اکثر لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ پرندوں کا چہچہانا بارش کی نوید سناتا ہے۔ مگر کیا اس سب میں حقیقت ہے؟

دراصل پرندے وہ واحد جاندار ہیں جو کہ موجودہ دور میں بنا کسی سے سرحد کے ایک خطے سے دوسرے خطے میں سفر کر سکتے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہی پرندے موسم کے حوالے سے پیشن گوئی بھی کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کرسٹوفر نامی انگریز ڈاکٹر کی جانب سے اسی حوالے سے تحقیق کی گئی اور اس بات کی کھوج لگانے کی کوشش کی گئی کہ کیا واقعی پرندے موسم کا حال بتا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کرسٹوفر گزشتہ 20 سال سے پرندوں اور ان سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک اہم پہلو دریافت کیا ہے یہ پہلو بتاتا ہے کہ پرندوں کا چہچہانا اور موسمی خرابیوں کا ہونا، ان دونوں کا آپس میں رشتہ ہے۔

اس پہلو پر ریسرچ کے لیے ڈاکٹر کرسٹوفر نے اپنے طالب علموں کے ساتھ ایک جال بچھایا جس کے لیے انہوں نے ایک جنگل کا رُخ کیا۔ انہوں نے پہلے سے ریکارڈ کی گئیں پرندوں کی آواز کی مدد سے پرندوں کو پکڑا، ان پرندوں میں جیو لوکیٹر نصب کیا گیا تھا اور پھر پرندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی۔

اس جیو لوکیٹر کے ذریعے ایک چیز جس پر ڈاکٹر کرسٹوفر نے روشنی ڈالی وہ ہے پرندہ جس پر لوکیٹر نصب تھا جو کہ خراب موسم سے پہلے چہچہا رہا تھا۔ جبکہ اس پرندے نے دو سے تین ماہ پہلے ہی گھونسلے بنانا بند کر دیے۔ یہ بات کافی لوگوں کے لیے حیران کن تھی، کیونکہ امریکہ میں اس وقت خطرناک طوفان آیا تھا، جب یہ تجربہ کیا گیا۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ ایک اہم پوائنٹ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پرندے عالمی موسم کے حوالے سے گہری گرفت رکھتے ہوں۔ جبکہ ایک اور پوائنٹ وہ یہ کہ جب کبھی موسم خراب ہونے والا ہوتا ہے، تو اس سے پہلے کا موسم بھی الگ ہوتا ہے، جو کہ عام پرندوں کے لیے وارننگ ہوتا ہے۔

جیسے کہ سمندر طوفان سے پہلے کا حبس اتنا شدید ہوتا ہے جو کہ عین ممکن ہے پرندوں کو اشارہ دیتا ہو کہ اب صورتحال خراب ہونے والی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US