اب اذان ہوئی تو ہم گانے چلائیں گے ۔۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے سامنے اسپیکر لگا دیے

image

ہندوستان میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ ہو گئی ہے اب حجاب تنازع کے بعد اذان کا ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں ہے کہ نوجوانوں نے مسجد کے سامنے ایک عمارت پر لاؤڈ اسپیکر لگا دیے ہیں اور کہا ہے کہ اب جب اذان دی جائے گی وہ بلند آواز میں گانے بجائیں گے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے ضلع رتلام میں پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہےجس میں نوجوان یہی کہہ رہا ہے کہ جب بھی اذان ہوگی۔

تب ہم تیز آواز میں گانے بجائیں گے۔29 سیکنڈ کی یہ ویڈیو 31 جنوری کو شوٹ کی گئی تھی۔

مزید یہ کہ یہ جوان کوئی اور نہیں بلکہ ایک ہندو تنظیم کے کارکن ہیں۔ اور ان نوجوانوں نے راوتی پولیس اسٹیشن جا کر اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

جس کے بعد مقامی پولیس نے علاقے میں پہنچ کر مسجد انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اذان لاؤڈ اسپیکر پر نا دیں اور پھر سامنے والی عمارت پر لگے لاؤد اسپیکر بھی ہٹا دیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts