بچی دو سال سے خفیہ کمرے میں بند تھی ۔۔ 2 سال بعد پولیس کو بچی کی بارے میں کیسے معلوم ہوا اور اس کی جان کیسے بچائی گئی؟

image

دنیا میں کئی عجیب و غریب واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں جان کر انسان کو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

کیا آپ نےکبھی سوچا ہے کہ کوئی انسان اپنے ہی گھر میں لاپتہ ہوگیا ہو اور کئی سال بعد وہ بازیاب ہوگیا ہو؟ سننے میں یہ بات بہت عجیب لگتی ہے لیکن ایسا حقیقت میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جسے جان کر لوگوں کے ہوش اُڑ گئے۔

سال 2019 میں امریکہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا کہ ایک پیسلی شلٹس نامی بچی کو لاپتہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو لاپتہ کرنے کے جرم میں اس کے والدین اور دادا ملث تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

2019 میں گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کو پیسلی کے والدین پر پہلے سے ہی شک ہوگیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں، پیسلی اور اس کی بڑی بہن، کی سرپرستی کا حق کھو دیا تھا جس کے بعد دونوں لڑکیوں کو کسی دوسرے سرپرست کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی جس نے پیسلی شلٹس کے والد کرک شلٹس (32 سال) اور والدہ کمبرلے کوپر (33 سال) کو اپنی بیٹی اغوا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس اسی شک کی بنیاد پر جب پچھلی بار بچی کی تلاش میں کرک شلٹس کے گھر سرچ وارنٹ لے کر آئی تھی تو اس وقت پیسلی کے دادا گھر پر موجود تھے۔ جب پولیس نے دادا نے تفتیش کی تو انہوں نے اپنی پوتی کی گمشدگی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا تھا۔

تاہم اس بار تلاشی کے دوران ایک پولیس اہلکار کو تہہ خانے میں جاتی سیڑھیوں کی ساخت کچھ عجیب سے لگی۔ سیڑھیوں کی متعدد تختیوں کو جب اُکھاڑا گیا تو سیڑھی کے نیچے پیسلی اپنی ماں کمبرلے کوپر کے ساتھ چُھپی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی کی صحت بالکل ٹھیک ہے جسے اب اُس کی بڑی بہن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts