کنوئیں میں پھنسا بچہ انتقال کر گیا ۔۔ افغانستان میں بچے کی جان نا بچا پانے پر ملا عمر کے بیٹے روپڑے

image

طالبان کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور افغانستان کے صوبے زابل کے کنویں میں پھنسے 6 سالہ حیدر نامی بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ معصوم بچے کے انتقال کر طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب اور افغان وزیر دفاع رو پڑے۔

اس آپریشن کی نگرانی دن رات خود طالبان رہنما انس حقانی، وزیر دفاع اور ملا یعقوب خود موقعے پر پہنچے اور مسلسل ریسکیو کاموں کی نگرانی کر رہی تھے مگر جب امدادی ٹیمیں بچے تک پہنچیں تو اس وقت تک بچہ انتقال کر چکا تھا۔

مزید یہ کہ طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ملایعقوب کے روتے ہوئے جانے کی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ مقامی حکام کے مطابق گزشتہ 4 روز سے بچہ نیچے 33 فٹ گہرائی میں پھنسا ہوا تھا جسے نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں پوری کوشش کر رہی تھی مگر جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts