بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ جوڑے نے شادی کی 70 ویں سالگرہ پر دوبارہ شادی کرلی۔
انڈیا ٹوڈے ویب سائٹ کے مطابق مرشد آباد سے تعلق رکھنے والے 100 سالہ بسوا ناتھ سرکار کی سالگرہ کے دن کے موقع پر ان کی شادی کی بھی 70 ویں سالگرہ بھی تھی۔
بسواناتھ نے اس دن کو بھرپور انداز سے منایا اور اپنی 90 سالہ بیوی کے ساتھ دوبارہ شادی کرلی۔
شادی کی اس تقریب میں معمر جوڑے کے بیٹے، بیٹیاں، بہوئیں، پوتے ، پوتیاں، نواسے ، نواسیاں اور پڑپوتے بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ اس منفر شادی کی تقریب کیلئے 700 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
بسوا ناتھ سرکار نے سنہ 1953 میں سرودھنی سرکار سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے چھ بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
ایک بیٹے کے مطابق ان کے والدین میں بہت زیادہ پیار ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی دونوں کو لڑتے ہوئے نہیں دیکھا۔