3 کروڑ ڈالر کی لگژری گاڑیاں ۔۔ بحراوقیانوس میں ہزاروں فوکس ویگن اور لگژری گاڑیوں سے بھرا بحری جہاز جل گیا

image
لگژری گاڑیاں ایک ملک سے دوسرے ملک زیادہ تر بحری راستوں کے ذریعے لے جائی جاتی ہیں۔ گذشتہ روز بحراوقیانوس میں ہزاروں فوکس ویگن اور لگژری گاڑیوں سے بھرا دو سو میٹر لمبا بحری جہازجل گیا۔ اس جہاز میں فوکس ویگن، پورشے، آڈی اور لیمبرگینی گاڑیاں تھیں۔ جب جہاز میں آگ لگی تو اس کو بحر اوقیانوس میں ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ پرتگال بحریہ کے ترجمان کمانڈر جوزے سوسا لوئی نے جہاز کی شناخت کرکے بتایا کہ: '' اس جہاز کا نام فیلیسیٹی ایس ہے۔ اس میں جب آگ لگی تو بھرپور کوشش کرکے عملے کے 22 ارکان کو نکال لیا گیا تھا۔ اس میں 17 ہزار میٹرک ٹن سامان رکھنے کی گنجائش ہے۔ شپ میں 3 ہزار 965 ووکس ویگن اے جی اور پورشے، آڈی اور لیمبرگینی کی گاڑیاں بھی تھیں۔ فیلیسیٹی ایس میں بینٹلی کمپنی کی 189 گاڑیاں بھی تھیں جن کی لاگت تقریباً 3 کروڑ ڈالر تھی۔ فیلیسیٹی ایس امریکہ تک وہ گاڑیاں پہنچا رہا تھا جو جرمنی کی کمپنی نے بنائی تھیں۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts