آپ اندر بیٹھو، میں مدد کروں گی ۔۔ رکشہ خراب ہو جانے پر حاملہ عورت کو خواجہ سرا نے کیسے اکیلے اسپتال پہنچایا؟

image

ہمارے معاشرے میں احساس نام کی چیز ختم ہوتی جا رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ویڈیو ہے جس میں ایک خاتون جو حاملہ ہے اور اسپتال جا رہی ہے مگر جس رکشہ میں یہ جا رہی ہوتی ہیں وہ خراب ہو جاتا ہے۔

تو پریشانی میں یہ بھی رکشے سے باہر آ جاتی ہیں اور دنیا پھر بھی انکی مجبوری سمجھتی نہیں اور کوئی سڑک پر رکتا نہیں مدد کو۔

خاتون کی یہ حالت دیکھ رکشہ ڈرائیور کہتا ہے کہ آپ اندر بیٹھ جائیں میں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر اس سے ٹھیک ہوتا نہیں اور اسی وقت وہاں ایک خواجہ سرا گزرتا ہے جو ان سے کچھ پیسے مانگتا ہے جو رکشہ ڈرائیور دیتا نہیں تو وہ آگے نکل جاتا ہے، تھورا آگے جا کر اسے لگتا ہے کہ کوئی مسئلہ ہے خاتون اندر ہے وہ کسی بڑے مسئلے میں پھنس گئی ہے۔

مزید یہ کہ جب وہ پیچھے موڑ کر آتی ہے تو مسئلہ دریافت کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ ہے اور رکشہ بند ہو گیا اچانک۔ اس مسئلے کے بعد وہ خواجہ سرا کہتا ہے کہ آپ بیٹھو میں دھکا لگاتا ہوں۔

لیکن وہ بھی ناکم رہتا ہے ، رکشہ چلتا نہیں تو پھر کیا تھا وہ اپنے ایک اور دوست کو بلا لیا تو دونوں نے مل کر دھکا لگایا جس کے بعد رکشہ چل گیا۔

البتہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے لیکن اس واقعے کے بعد ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ طبقہ ہے جو ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ دھتکارہ جاتا ہے مگر ان میں انسانیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ پروسی ملک بھارت کا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 6 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts